• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ کی زیرصدارت تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ شعیب خرم جانباز کی زیر صدارت ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا،ملتان رینج کے10 ، بہاولپور رینج کے3اور ڈیرہ غازی خان رینج کے06 مقدمات کی سماعت کی گئی اور فیصلے سنائے گئے ، اے، آئی جی انویسٹی گیشن جاوید اقبال، ایس پی لیگل شعبان محمود بھٹی بھی ہمراہ موجود تھے، ڈی آئی جی ڈاکٹر شعیب خرم جانباز نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپیلوں کی سماعت میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ملتان سے مزید