ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ،سرکل آفس منتقل ،معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کی فلائٹ PK222 دبئی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت وقاص احمد کے نام سے ہوئی ،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کا نام پی سی ایل کیٹیگری میں شامل تھا جسے گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی ۔