ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان محرم الحرام کی آمد سے قبل اور مون سون سیزن کے پیشگی انتظامات کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی پلان پر عملدرآمد کروانے میں سرگرم ہیں، دہلی گیٹ چوک کے قریب 18 انچ قطر کی 120 فٹ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لیا گیا۔