ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے تیزرفتاری اور غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں 10افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیے،بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج ،اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج ،منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم ارشد عرف اچھو سے 3000گرام چرس ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 10لیٹر شراب ،صدر جلالپور پولیس نے ملزم عبدالخالق سے 1060گرام ہیروئن، نیوملتان پولیس نے ملزم علی محمد سے 10لیٹر شراب ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم آصف سلطان سے 560گرام چرس جب کہ قطب پور پولیس نے ملزم آصف سے 520گرام چرس برآمد کرلی، چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تحفظ والدین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے نافرمان بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج،شہری کا رشتہ کروانے کی غرض سے فراڈ کرتے ہوئے ہزاروں روپے بٹورنے کے الزام میں پولیس نےدو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،جنریٹر چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،اغوا کے الزام میں خواتین سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،خاتون کو زبردستی بلیچنگ پلانے کے الزام میں ساس اور سسر کیخلاف مقدمہ پولیس نے درج کرلیا ،شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے اور نقدی و موبائل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ،قبرستان کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،پولیس تھانہ مخدوم رشید کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری, 01 ملزم گرفتار، 01 عدد رائفل کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر لیں۔