• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور بجلی کھمبوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں 26 اکتوبر کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے کرانی ، سریاب ون ، انڈسٹریل ، ہزارہ ٹاون ، جوائنٹ روڈ ، واسا ، بی ایم سی ، کرانی ایکسپریس ، اور منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ 25 اور 26 اکتوبر کو انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے شاہنواز ، شموزئی اور ایف جی ایس فیڈروں سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن پر 25 اکتوبر کو سالانہ ٹیسٹنگ کیلئے صبح 8 سے دن ساڑھے 12 بجے تک بجلی بند ہوگی جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 25 میگاواٹ برقی قلت پیدا ہوگی جسے لوڈ مینجمنٹ کے زریعہ پورا کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید