• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ہم سب ایک ہیں ،جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں نومنتخب ضلعی امیرعبدالنعیم رند کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر رکن اسمبلی مولا ناہدایت الرحمٰن بلوچ ، صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی ٰخان کاکڑ ، ضلعی امیرعبدالنعیم رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے ، ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی یوم سیاہ منارہی ہے ، بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ہم سب ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے بھارت مظلوم کشمیری عوام کا قتل عام کررہا ہے ، بھارتی درندوں نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور کشمیری عوام کا قتل عام کررہا ہے ۔ جہاد کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا اور جہاد کا اعلان حکمرانوں نے کرنا ہے ، کشمیر کی آزادی اور جہاد کیلئے پاک فوج کو آگے آنا ہوگا ،کشمیر کی مائیں بہنیں ہمیں پکار رہی ہیں ،حکمران تماشہ دیکھنے کے بجائے مظلوموں کا عملی ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر ، فلسطین سمیت دنیا کے تمام مظلوموں کے ساتھ ہے ۔
کوئٹہ سے مزید