• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے، پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہزاروں قربانیاں ان کے عزم کو مزید پختہ کررہی ہیں ،ہم کشمیری عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کے بے دردی سے کئے جانے والے قتل عام اورنسل کشی بند کرائیں ۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی ، ملک ذیشان حسین ، پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ کاکڑ ، ندیم احمد خان ، عبدالغفور جعفر اور دیگر نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل میں یوم سیاہ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں اتاریں لیکن بھارت کے مظالم آج بھی کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے ، یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو ان کی قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم و جبر کے آگے جھکے نہیں بلکہ ڈٹے ہوئے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید