• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء وسیاسی کارکنوں پرمقدمات آمرانہ اقدام ہے‘ پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان میں کہاہے کہ تنقید، اختلاف اور احتجاج جمہوریت کا حسن ہے مگر بلوچستان میں طلباء تنظیموں اور سیاسی کارکنوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ایف آئی آر کرنا ،نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کرنے سے ظاہرہوتاہے کہ یہاں جموریت کی آڑ میں آمرحکمران بیٹھے ہیں ترجمان نے کہاکہ خاران اور بلوچستان کے دوسرے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے تعلیمی اداروں سے انخلا ء کیلئے پجار کے دوستوں ودیگر طلباء پرمقدمے کی ہرسطح پرمخالفت کرتے ہیں منفی حربوں سے طلباء کو جمہوری جدوجہد سے دستبردارنہیں کرایاجاسکتا۔
کوئٹہ سے مزید