• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر رازق صابر پرکانی کی بطور پرنسپل تعیناتی خوش آئند ہے ،پروفیسر حمید بابر

کوئٹہ (پ ر)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بروری روڈ کوئٹہ کےاکیڈمک اسٹاف کا ایک وفد کالج پرنسپل پروفیسر عبد الحمید بابر کی قیادت میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج سریاب روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اور نئے تعینات پرنسپل پروفیسر عبدالرازق صابر پرکانی کو ان کے آفس میں مبارکباد دی۔اس موقع پر سیاسی و قبائلی رہنما میر رحمت اللہ پرکانی ،بی پی ایل اے بروری کالج کے یونٹ صدر پروفیسر شیر محمد سرپرہ،جنرل سیکرٹری پروفیسر فاروق احمد کبدانی، پروفیسر نثار احمد کاکڑ،پروفیسر بشیر احمد سمالانی اور دیگر پروفیسر صاحبان موجود تھے ،انھوں نے پروفیسر عبدالرازق صابر پرکانی کو تعیناتی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تقرری و تبادلہ ملازمت کاحصہ ہے۔موصوف کا بحیثیت پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ تعیناتی اہلیان علاقہ کے لیے خوش آئند ہے، یہ ذمہ داری آپ کی محنت، عزم اور تعلیم کے شعبے میں خدمات کا اعتراف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قائدانہ صلاحیتیں اور ویژن بلوچستان کی اس قدیم کالج کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید