• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ السنوار کی شہادت امت مسلمہ کیلئے نقصان ہے، شجاع الدین شیخ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ غزہ کی گلی گلی میں صہیونیوں کے خلاف جہاد ہو رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے دورہ بلوچستان کے دوران کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یحییٰ السنوار کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے لیکن یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ زندگی اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی امانت ہے اور شہید یحٰی السنوار ایک مومن کی طرح مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی اس بے مثل قربانی نے یقینا غزہ اور دنیا بھر کے مجاہدین کو نیا عزم اور ولولہ عطا کیا ہے ۔ یہ بات اب روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ 17اکتوبر 2023 کو فلسطینی مسلمانوں کے خلاف شروع کی گئی بدترین اسرائیلی درندگی میں جہاں عام مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر شہید کیا جا چکا ہے وہیں ناجائز صہیونی ریاست دہشت گردی کا کھلم کھلا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ اور دیگر مسلمان ممالک میں تحریک مزاحمت کی قیادت اور رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید