• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کی منظوری‘ قائدین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگر نے 26ویں آئینی ترمیم بل متفقہ طور منظور ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گی۔ ترمیم ملکی آئینی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور اس ترمیم سے وطن عزیز میں سیاسی استحکام اور جمہوریت کی بالادستی ہوگی اور عوام کی فلاح و بہبود کو فوقیت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے منظور ہونے میں قائد ن لیگ میاں نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
کوئٹہ سے مزید