• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بلوچستان کے بزنس ایشوز پر سمٹ آرگنائز کیا جائیگا،یو بی جی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) یونائیٹڈبزنس گروپ (یو بی جی)کے ایس ایم تنویر اور ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی نے کہا ہے کہ دسمبر میں اسلام آباد میں بلوچستان کے بزنس ایشوز پر بزنس سمٹ آرگنائز کیا جائے گا جس میں صوبے کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے غور وفکر کیا جائے گا،بلوچستان میں کانکنی،زراعت،گلہ بانی و دیگر پیداواری شعبوں میں موجود مواقعوں سے استفادہ کرکے ملک اور صوبے کی معاشی خوشحالی کا سامان کیا جا سکتا ہے،بلوچستان کے بے شمار اقتصادی مسائل کا حل مشترکہ کاوشوں میں مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں نجی ہسپتال کے وزٹ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پرپیٹرن ان چیف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کوئٹہ بلوچستان غلام فاروق خان خلجی نے کہاکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے (یو بی جی )کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بلوچستان میں صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے بلوچستان مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صنعت و تجارت ،درامدآت و برآمدات امپورٹ ایکسپورٹ ،اور بارڈر ٹریڈ کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر پریشانی اور حیرت ہے کہ بلوچستان میں 24گورنمنٹ خالی اسامیوں پر28ہزار اْمیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں. جب نوجوان نسل کو نوکری نہیں ملے گی تو وہ کیا کریں گے اس لئے ہماری پہلی ترجیح روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بلوچستان میں کانکنی ،زراعت ،اور دیگر شعبوں میں موجود مواقعوں بارے جان کر حیرت ہوئی ہے اگر بلوچستان میں پیداواری شعبہ جات پر بھر پور توجہ دی جائے تو پاکستان اور بلوچستان دونوں میں معاشی خوشحالی کا سامان کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا گیا ہے اگر یہاں پر بینک قرضوں کا اجرا نہیں کرے گی اور کریڈٹ کارڈزنہیں دئیے جائیں گے تو انڈسٹری کیسے لگے گی ہم گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل بیٹھے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے ہم نے فیڈریشن میں اکنامک تھنک ٹینگ تشکیل دیا ہے جس کے صدر انوار الحق کاکڑ ہیں جو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اکنومک تھنک ٹینگ میں بھی ہم یہ ورکنگ کر رہے ہیں کہ ہم نے یہاں پر یونیورسٹیز کیسے بنانی ہیں یہاں کے بچوں کی سکل ڈیولپمنٹ پہ کیسے کام کرنا ہے یہ فیڈریشن یہاں پر آکر یونیورسٹی بھی بنائے گی یہاں پر پورے ملک میں سکل ڈیولپمنٹ پر کام ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید