• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چچازاد بھائی نے میری جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے، انجمن آرا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نصیرآباد کی رہائشی خاتون انجمن آرانے کہا ہے کہ میرے چچازاد بھائی نے میری جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے ، وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس صورتحال کا نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم اور ہماری اراضی واگزار کرائیں،یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی اکلوتی اولاد ہوں ، کوئی بہن بھائی نہ ہونے کی وجہ سے جائیداد کی اکیلی وارث ہوں مگر میرے چچا زاد بھائی نے ربیع کینال میں جائیداد پر قبضہ جما رکھا ہے اس کو بااثر شخصیات کی پشت پنائی حاصل ہے اور وہ ہمیں ڈرا دھمکا کر زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم اپنی زمینوں سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شوہر کے ساتھ زمینوں پر گئی تو ہم پر فائرنگ کی گئی مقدمہ درج کرنے تھانہ گئی تو ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جس کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی کلب میں پریس کانفرنس کی اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے وزیرا علیٰ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیکر چچا زاد بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج اور جائیداد پر قبضہ واگزار کراکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید