• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیوکیخلاف کام کرنے والوں کو داد دینی چاہئے، علی حسن زہری

کوئٹہ ( پ ر ) مشیر صنعت و حرفت ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر پولیو کو بھگانا ہے ،ہماری نسلوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پولیو کے عالمی دن کے موقع پر لیڈا آڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے خلاف کام کرنے والوں کو ہمیں داد دینی چاہئے، پولیو ورکرز تعریف کے مستحق ہیں جو نہ گرمی دیکھتے نہ سردی اپنے فرائض بخوبی نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک نے اس مرض سے نجات پا لی ہے، انشاءاللہ اگر ہم مل کر کام کریں تو جلد ہی ہمارا ملک بھی اس مرض سے نجات پا لے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے پارٹی ورکروں کو بھی کہتا ہوں کہ پولیو بھگاو مہم میں جہاں بھی ضرورت ہو خود کو اس ملک کی خدمت کے لئے پیش کریں ۔تقریب کے دوران پولیو ورکرز کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔
کوئٹہ سے مزید