• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا کالجز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ فوری جاری کی جائے ، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لا کالجز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ فارم جاری نہیں کئے جانے کے باعث طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے فوری طور پر ڈیٹ شیٹ جاری کرکے امتحانات کا انعقاد کیا جائے ۔بیان میں کہا گیا کہ 2024 میں مکمل ہونے والے سیشن (2020-2024) کے پانچ سال پورے ہوچکے ہیں لیکن 4th ایئر کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ فائنل ائیر کا امتحان دینا باقی ہے ۔مختلف پرائیویٹ لا کالجز کے سینکڑوں طلبہ روز اول سے تاحال سیشن کے مسئلے کے حل اور وقت پر ڈگری کی تکمیل کیلئے تمام آئینی، جمہوری و قانونی راستے اختیار کئے ہوئے ہیں ، کنٹرولر امتحانات، وائس چانسلر سمیت تمام حکام سے کئی بار ملاقاتیں کرچکے ہیں اورا س سنگین مسئلے کے حل کیلئے درخواستیں دیں ہیں لیکن تاحال اس سلسلے پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ مختلف پرائیویٹ لا کالجز کے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ جامع میکنزم بنائے۔کالجز کو 5th ائیر کے سلیبس کی تکمیل کے حوالے سے ابھی سے نوٹسز جاری کئے جائیں تاکہ اس متاثرہ سیشن کے 4th ائیر کے امتحان کے فوراً بعد فائنل ائیر کے امتحان کا انعقاد ہوسکے ۔ اسی صورت ہی اس سیشن کے طلباء کے سال کو بچا کر انکے قیمتی وقت و مستقبل کو بچایا جاسکتا ہے بصورت دیگر پانچ سال کی ڈگری کی مدت چھ سال تک بڑھے گی اور اس صوبے کے ہزاروں طلبا کے قیمتی مستقبل کو نقصان ہوگا۔اگر یونیورسٹی انتظامیہ ابھی سے لا کالجز کے اہم سیشن کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی اختیار نہیں کرتی اور طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے نہیں بچاتی تو طلبہ کے پاس احتجاج کے کوئی راستہ نہیں بچے گااور احتجاج کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید