• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فوری طور پر اختر حسین لانگو کو رہا کرے، وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے وکلاء تنظیموں پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل ،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بی این پی کے مرکزی رہنماء و سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو کی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلام آباد پولیس کا بلوچستان کے سیاستدانوں کے ساتھ ناروا سلوک باعث تشویش ہے،بلوچستان کے وکلاء تنظیموں کےمشترکہ بیان میں کہاگیاہےکہ حکمران جعلی طورپر بزور طاقت 26 ویں آئینی ترمیم کے منظوری کے بعد اختلاف رکھنے والے سیاسی کارکنوں کو پابند سلاسل کرکے انہیں بزور طاقت چپ کرانا چاہتے ہیں بیان میں کہاگیاہےکہ ملک گیر وکلاء تنظیموں سیاسی کارکنوں نے مجوزہ آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ہے اب بوکھلاہٹ کا شکار حکمران بلوچستان کے سیاسی کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کے ذریعے انہیں دبانا چاہتے ہیں بیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ حکومت فوری طور پر اختر حسین لانگو کو رہا کرکے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سمیت تمام سیاسی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کو واپس لیں۔
کوئٹہ سے مزید