• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو 2024ء میں سب سے زیادہ کمانے والے فٹ بالر، آمدنی 79 ارب روپے

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی جریدے فوربز کے مطابق رواں برس2024میں کمائی کرنیوالے فٹ بالرز میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو79ارب18کروڑ روپے کیساتھ سرفہرست رہے۔ دوسرے پر لیونل میسی رہے۔دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سر فہرست دس فٹ بال کھلاڑیوں میں چار سعودی کلبوں سے وابستہ ہیں۔ پرتگالی اسٹارز سمیت زیادہ کمائی کرنے والے 10فٹبالرز میں سے 4سعودی کلبوں سے وابستہ، میسی نے37،نیمارنے30ارب کمائے، کریم بینزیما 28، ایمپا بے 25، وینیوس 15، محمد صلاح اور سادیوما، 14،14اور کیون ڈی بروئن نے10ارب سے زائد وصول کئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے پرتگالی اسٹار فٹبالر 39سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اس سال79 ارب18کروڑ روپے(285ملین ڈالرز) وصول کئے ۔ اس میں کھیل سے61ارب 12کروڑ (220ملین ڈالر) جب کہ اشتہارات سمیت دیگر ذرائع سے18ارب5کروڑ روپے(65ملین ڈالرز) کمائے۔ سعودی پرو لیگ کلب النصر کے ساتھ رونالڈو کا معاہدہ اس سیزن کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔ امریکا کے انٹر میامی کلب کےارجنٹائنی فٹبالرلیجنڈ 37سالہ لیونل میسی نے ساڑھے 37ارب روپے(135ملین ڈالرز)جن میں 60ملین ڈالر کھیل سے جب75ملین ڈالر دیگر ذرائع سے کمائے۔ سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال کے برازیلی کھلاڑی32سالہ نیمار نے30ارب56کروڑ روپے(110ملین ڈالرز) کمائے جن میں 80ملین ڈالر کھیل جب30ملین ڈالردیگر ذرائع سے حاصل کیے۔ سعودی عرب کے فٹ بال کلب الاتحاد کے فرانسیسی کھلاڑی36سالہ کریم بینزیما نے28ارب89کروڑ روپے ( 104ملین ڈالر) کمائے جن میں سو ملین ڈالر کھیل سے اور4ملین ڈالر دیگر ذرائع سے حاصل کیے۔ ہسپانوی فٹ بال کلب رئیل میڈرڈ کے فرانسیسی اسٹار 25 کائیلین ایمباپے نے25ارب روپے(90ملین ڈالر) وصول پائے جن میں 70ملین ڈالر آن فیلڈ جب کہ20 ملین ڈالرآف فیلڈ سے کمائے۔ برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی سے وابستہ ناروے کے اسٹار24سالہ ایرلنگ ہالینڈ نے16ارب67کروڑ(60ملین ڈالر) کمائے جن میں46ملین ڈالر کھیل سے جب کہ14ملین ڈالردیگر ذرائع سے حاصل کیے۔ ہسپانوی فٹ بال کلب رئیل میڈرڈ کے برازیلین اسٹار24سالہ وینیوس جونیئر 15ارب28کروڑ روپے(55ملین ڈالرز) کمائے جن میں40ملین ڈالرکھیل سے جب کہ 15ملین ڈالر اشتہارات و دیگر ذرائع سے کمائے۔ برطانیہ کے فٹ بال کلب لیور پول کے مصری فٹ بالر32سالہ محمد صلاح 14ارب 72کروڑ روپے(53ملین ڈالر) جن میں35ملین کھیل سے جب18ملین ڈالر دیگر ذرائع سے کمائے۔ سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے وابستہ سینیگال کے فٹ بالر32سالہ سادیو مانے 14ارب45کروڑ روپے(52ملین ڈالر) کمائے جس میں48ملین ڈالر کھیل سے جب کہ4ملین ڈالر دیگر ذرائع سے حاصل کیے۔برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی سے وابستہ بیلجیم کھلاڑی33سالہ کیون ڈی بروئن 10ارب 83کروڑ روپے (39ملین ڈالر) جن میں35ملین ڈالر جب کہ دیگر ذرائع سے4ملین ڈالر کمائے۔
اہم خبریں سے مزید