اسلام آباد(جنگ رپورٹر)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی جس میں آئین کے آرٹیکل ایک سو پچھتر اے تین کو بحال کرکے سینئر ترین جج کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، افراسیاب خٹک نےدرخواست میں سیکرٹری قانون کےز ریعے وفاق ،پاکستان مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر متعدد سیاسی جماعتوں کو فریق بناتے ہوئے چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بنیاد پران ترامیم کو کالعدم قرار د ینے کی استدعا کی ہے۔