• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت یورپ اور ایم ایس ایف کی فلسطینی طلبہ کیلئے سکالرشپ اور فنڈنگ تقریب

اوسلو(ناصر اکبر) اوسلو یونیورسٹی ناروے میں الخدمت یورپ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام غزہ فلسطین کے طلبہ کیلئے اسکالرشپ اور فنڈنگ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایرک فوسے تھے۔ تقریب میں الخدمت یورپ کے صدر چوہدری عبدالوہاب، ڈاکٹر مولانا حافظ حامد علی فاروق، الخدمت یورپ کے چوہدری رفاقت علی، الفلاح سکالر شپ کے صدر حاجی محمد افضال ،چوہدری عاصم ،ناہید اسلم، چوہدری وقار احمد، چوہدری ڈاکٹر سعد افضال اور دیگر بھی موجود تھے۔ یاد رہےڈاکٹر ایرک فوسے جو نارویجن شہری ہیں اورانسانیت کی خدمت کیلئے فلسطین اور مصر کی سرحد پر مقیم ہو گئے ہیں، وہاں وہ نہتے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں اور ان کی جانوں کو بچانے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید