• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی، سید قمر رضا

پیرس(رضا چوہدری ) چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سید قمر رضا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے حکومت پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گی - اوورسیز پاکستانیز کا بل پارلیمنٹ سے پاس ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے یورپی ممالک کےلئے قومی ا یئرلائن پی آئی اے کے پروازوںکی بحالی تک چارٹر فلائٹیس چلانے کےلئے کوشش ہو رہی ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو پار لیمنٹ میں مخصوص نمائندگی کے حوالے سے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا۔

وہ پیرس کے نواحی علاقے ویلر لیبل میں سرادار ظہور اقبال کی طرف اپنے اعزاز میں استقبالیہ اورپاکستانی کمیونٹی کی طرف مسائل معلوم کرنے کے بعد خطاب کرر ہےتھے ۔ چیئرمین سید قمر رضا کی پیرس فرانس آمد پر سردار ظہور اقبال اور پاکستانی کمیونٹی نے شاندار استقبال کیااس موقع پر سینیٹر رانا محمود بھی موجود تھے۔اس تقریب سے سفیر پاکستان عاصم افتخار آحمد کمیونٹی چوہدری منیر وڑائچ ، سید کفایت حسین نقوی ، چوہدری حمزہ تاج الدین سکھیرا اور ن لیگ کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے بھی خطاب کیا۔

سید قمر رضا نے مزیدکہا کہ موجودہ حالات میں اوورسیز پاکستانیوں کی اخلاقی مالی مدد چاہیے ، آ ئیں ملکر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں انہوں نے کہا کہ دیار غیر سے میت کو پاکستان لیکر جانے والے مسائل سے بھی آگاہ ہیں جلد چارٹر فلائٹس سے یہ مسائل حل ہو جائیں گے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، ہم سب کو ملک پاکستان کا امیج انٹرنیشنل کمیونٹی میں بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہو گا ۔ تقریب معروف سیاسی سماجی شخصیت چیئرمین فرانس بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے پیرس کے نواحی علاقے ویلرلیبل ترتیب دی تھی۔

یورپ سے سے مزید