• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ناروے کے زیر اہتمام شہباز گل کے ساتھ نشست

اوسلو(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف ناروے کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ ناروے کے عہدے داران اور کارکنان کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں تحریک انصاف ناروے کے صدر حاجی افضال اور ڈاکٹر شہباز گل نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل نے کارکنان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری راجہ عامر حسین پارٹی کیلئے اچھی خدمات سر انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔نشست میں محسن راجہ، عامر راجہ، تحریک انصاف ناروے کے بانی عہدے دار عمران بشیر خان، تحریک انصاف ناروے کے سابق صدر اور سینئر عہدے دار چوہدری مدثر علی، سائقہ تبسم ،سمینہ تھائیگے ،رانا صدیق، شاہ زیب سلیمی، شاعرآصف ملک، راجہ ناصر کیانی، راجہ اقبال، ناصر گونڈل ،شازیہ بشیر، سید خالد حسین شاہ، رضیہ بی بی، جاوید شاہ اور دیگر شریک تھے۔
یورپ سے سے مزید