• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا

ہرارے( نیوز ڈیسک)زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 344رنز بنائے۔ سکندر رضا جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 133رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 15 چھکے اور سات چوکے لگائے۔ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب سے بڑا اسکور 314 رنز تھا جو نیپال نے 2023 میں منگولیا کیخلاف بنایا تھا۔
یورپ سے سے مزید