• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم سیاہ پر کشمیری عوام کی جدوجہد اجاگر کی جائے گی، بابر وڑائچ

ڈنمارک (پ ر) تحریک کشمیر یورپ اٹلی اور ڈنمارک کے زیر اہتما م 27اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیر کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ڈنمارک کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر علی ستار ہونگے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ سیاسی اور سماجی رہنما خطاب کر یں گے۔ تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے صدر چوہدری بابر وڑائچ نے کہا ہےکہ بھارت کا ظالمانہ روپ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ اپنی دس لاکھ فوج کو کشمیر سے نکال کر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔ بھارت اپنے فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا تحریک آزادی کے خلاف بھارت کے ظالمانہ حربے اور سازشیں ناکام ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی ذ مہ داری ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن کے لیے مجبور کریں۔تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر شہزاد بٹ نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانیت مظالم کو اجاگر کیا جائے گا کہ بھارت کسی وعدے اور معائدے کی پاسداری نہیں کرتا ساری حریت کانفرنس کی قیادت کو جھوٹے اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے اسے سے پہلے سید علی گیلانی کو مسلسل گھر میں نظر بند کر کے شہید کیا گیا اشرف سحرائی اور الطاف شاہ جیل میں شہید ہو چکے ہیں دیگر قیادت مسرت عال، شبیر شاہ، یاسین ملک، ڈاکٹر فیاض حمید ، آسیہ اندرابی جیل میں بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید