• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے مزید ثبوت مل گئے

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے 23اور24اکتوبر کی درمیانی شب باجوڑ اور 19اور 20اکتوبر کو میں خوارج کیخلاف آپریشن کے دوران غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ، جنوبی وشمالی وزیرستان ، مستونگ، ژوب اور ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوچکا۔ افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے لیکن حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید