• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ چین پاکستان کے وقار اور دفاعی استحکام کا عکاس ہے، عبدالعلیم خانزادہ

کراچی (نیوز ڈیسک) حق پرست رکنِ قومی اسمبلی لطیف آباد، پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ چین کو پاکستان کی خارجہ و دفاعی حکمت عملی کے لیے ایک مثبت اور مضبوط پیش رفت قرار دیا ہے۔پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ، جو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، اُمور کشمیر و گلگت بلتستان و ریاستیں و سرحدی علاقے (SAFRON) اور وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے رکن بھی ہیں، نے اپنے بیان میں کہا کہ:“فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی قیادت، خصوصاً سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوژیا اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان اور چین کے مابین گہرے، پائیدار اور اعتماد پر مبنی تعلقات کی روشن مثال ہیں۔ یہ دورہ نہ صرف دفاعی پیداوار اور تکنیکی اشتراک کو فروغ دے گا بلکہ علاقائی سلامتی، امن اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔”انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی یہ سفارتی کاوشیں دنیا بھر میں پاکستان کے وقار، خودمختاری اور بین الاقوامی حیثیت کو تقویت دے رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید