• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی شہید بھٹو گروپ کے رہنما عزیز اللّٰہ ملانو 30 ساتھیوں سمیت ایس ٹی پی میں شامل

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما عزیز اللہ ملانو نے اپنے 30 ساتھیوں سمیت سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان ایس ٹی پی کے جنرل سیکریٹری ہوت خان گاڈھی‘ مرکزی رہنمائوں قادر چنا‘جان محمد جونیجو‘ منظور پلیپوٹواور دیگر کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ٹی پی کے جنرل سیکریٹری ہوت خان گاڈھی نے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی محنت کش طبقے کی ایک حقیقی نمائندہ جماعت ہے‘ جو سندھ کے قومی مسائل کے حل کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہوت خان گاڈھی نے کہا کہ سندھ پر جو مصیبتیں نازل ہو رہی ہیں ان کی بنیادی وجہ جاگیردار طبقہ ہے جو کبھی ایک جماعت میں تو کبھی دوسری جماعت میں شامل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں دراصل جاگیرداروں کی نمائندہ جماعتیں ہیں جن کے پاس سندھ کے عوام کے لیے کوئی سنجیدہ ایجنڈا نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید