• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا مثالی ساتھ دیا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ سے مضبوط تعلقات مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا جو ساتھ دیا ہے وہ مثالی ہے،، بھارت کی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، بھارت کو دہشت گرد ملک قراردیاجائے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چینی حکمراں اور وہاں کی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا ملک تصور کرتے ہیں،سی پیک کے تحت منصوبوں کو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بند کردیا گیا تھا موجودہ حکومت تیزی سے اس اہم ترین منصوبے کو مکمل کرے جس سے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد ملے گی، اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں ہے، چین، روس، ترکیہ، ایران، افغانستان کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی لائی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید