اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ لوئی بھیر پولیس نے سوشل میڈیا پر رعب جمانے والے جعلی سی ٹی ڈی افسر کو گرفتار کر لیا ہے ، پی ڈبلیو ڈی کا رہائشی یاسر ملک کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جعلی وردی پہن کر سوشل میڈیا پر خود کو قانون نافذ کرنے والا افسر ظاہر کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم خود کو سرکاری ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے نہ صرف سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کر رہا تھا بلکہ لوگوں پر رعب ڈال کر انہیں ہر اساں بھی کر رہا تھا۔ لوئی بھیر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا، جہاں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔