کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تمام سائبر جرائم کے حوالے سے شکایات درج کرانے کیلئے پورٹل اور یو اے این نمبر جاری کر دیا ہے۔ شکایات ایجنسی پر 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ شکایات متعلقہ ڈائریکٹر اور سرکلز کو فارورڈ کر دی جائیں گی۔ شکایت کے کالم میں یہ تحریر کرنا ضروری ہوگا کہ شکایت کس کے بارے میں یعنی ہیکنگ، الیکٹرانک فنانشل فراڈ، سائبر اسٹاکنگ، آن لائن ڈیفےمیشن، ہیٹ اسپیچ اور دیگر شامل ہیں۔