• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، گدھوں کا 25 من گوشت برآمد

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران ترنول سے پچاس سے زائد گدھے اور 25من سے زائد گوشت برآمد کیا گیا۔ ایک غیر ملکی شہری بھی پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق خود موقع پر موجود رہیں۔ فوڈ اتھارٹی نے ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔تحقیقات جاری ہیں کہ یہ گوشت کن علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔گدھے کا گوشت، بڑی مقدار، اور فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائی۔ اسلام آباد کے علاقے ترنول میں چھاپے کے دوران پچاس سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمد کر لیا گیا۔ برآمد شدہ گوشت کو موقع پر تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی شہری کو بھی گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ گوشت کی ممکنہ ترسیل اور غیر ملکیوں کو کھلانے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ملک بھر سے سے مزید