حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی کا نوجوان پوتا اور مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کا مبینہ اغوا ہونے والا طالبعلم گھرپہنچ گیا ۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل حیسکو آفیسر عبدالعزیز نظامانی کابیٹا اور ہائیڈرو ورکرز یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی کاپوتا عبدالعزیر نظامانی پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیاتھا ۔ورثا نے جامشورو تھانے میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں اسے اغوا کا شبہ ظاہر کیاگیاتھا ۔ عبداللطیف نظامانی نے پوتے کے گھرپہنچنے کی تصدیق کی ہے۔