کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل موڑ کے قریب کھدائی کے دوران مٹی کے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی تھانہ کی حدود ملیر ماڈل موڑ کے قریب سڑک کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کھدائی کے دوران مٹی کے ملبے تلے دب کر 35سالہ بشیر احمد ولد محمد جاں بحق اور 33سالہ وسیم ولد عبدالطیف زخمی ہوگیا ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ ماڈل کالونی انعام الہیٰ نے بتایا ہےکہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے ،متوفی مزدور اورگودھرا کا رہائشی تھا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ۔