• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایف آئی اے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر نے کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر کے تمام سرکلز کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے تناظر میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینجز کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کیا جائے۔ ان احکامات کے تناظر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ مجاہد اکبر نے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ کے سرکل سربراہوں کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طور پر پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے والے ہنڈی حوالہ افراد اور غیر قانونی ایکسچینج چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیں۔

ملک بھر سے سے مزید