• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسمی اور غیر رسمی تعلیم، پاکستان ایجوکیشن اسٹیٹکس رپورٹ 2023-22 جاری

اسلام آباد(عاطف شیرازی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ( پی آئی ای) نے ملک میں رسمی اور غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے " پاکستان ایجوکیشن سٹیٹکس رپورٹ "2022-23 جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں تعلیمی اداروں کی تعداد میں 12فیصد، طلباء کے اندراج میں 3 فیصد اور اساتذہ کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 74فیصد پرائمری اسکولوں میں بنیادی حفظان صحت کی سہولیات اور 72فیصداسکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت کی دستیابی، مجموعی داخلہ بنیادی تناسب پرائمری تعلیم میں 78 فیصد جس میں 83 فیصد بچے اور 72 فیصد بچیاں شامل ہیں ، مڈل، ہائی، اور اعلیٰ ثانوی سطحوں پر یہ تناسب بالترتیب 54 فیصد، 43 فیصد، اور 22 فیصد ہے۔
ملک بھر سے سے مزید