اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف ملازمین کے دھرنا جمعہ کو بھی جاری رہا ،دھرنا شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائینگے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سید عارف حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اپنا غیر قانونی فیصلہ واپس لیں۔ ملازمین کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے باوجود ہمارا دھرنا جاری رہیگا۔