راولپنڈی(راحت منیر/نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کےمبینہ طور پر جرگے کے حکم پر قتل کے مقدمہ میںعلاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے پولیس کی درخواست پر مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف تنظیموں نے خاتون کے قتل کی مذمت کی ہے۔ تھانہ پیرو دھائی کے علاقے میں شادی شدہ خاتون سدرہ کے شوہر نے بیوی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21 جولائی کو درج کروایا تھا۔جب انکوائری کی گئی تو پتہ چلا لڑکی کا قتل کر دیا گیا ہے۔اور لاش قبرستان میں دفن کرکے نشان مٹائے گے ہیں۔