• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو کی معروف ناول نگار خدیجہ مستور کی 42 ویں برسی منائی گئی

لاہور،سیالکوٹ(نیوز ڈیسک/نمائندہ جنگ) اردو کی معروف ناول نگار و افسانہ نگار خدیجہ مستور کی 42 ویں برسی منائی گئی۔وہ 11دسمبر، 1927ء کو بلسہ، بریلی، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔خدیجہ مستور اپنے ناول’ آنگن‘ کی وجہ سے دنیائے ادب میں شہرت رکھتی ہیں، خدیجہ نے برصغیر پاک وہند کی تقسیم پر بھی متعدد اردو ناول لکھے جن میں ’ آگ کا دریا‘ بھی شامل ہے۔پیدائش کے بعد ان کا کچھ عرصہ بمبئی میں قیام رہا۔تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئیں اور لاہور میں مستقل قیام پذیر ہوئیں۔خدیجہ کے افسانوں کے پانچ مجموعے سامنے آئے۔ جن میں’ بوچھاڑ ‘اور’ چندر روز اور ‘ نے کو بے حد پذیرائی ملی۔ 1962ء میں اپنے شہرہ آفاق ناول’’ آنگن‘‘ پر آدم جی ادبی انعام ملا۔ اُن کے افسانوں کے آخری مجموعے’ ٹھنڈا میٹھا پانی‘ پر انہیں ہجرہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال کالج زبیا ظہور نے کہا کہ ان کے ناول آنگن ، تھکے ہارے ، چند روز، زمین ، کھیل نے ان کی مقبولیت میں چار چاند لگائے ۔خدیجہ مستور 26 جولائی 1982ء کو لندن میں وفات پاگئیں۔ وہ لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید