اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ترمیم منگل کو لائی جائے گی، حکومتی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم سے مطابقت کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم نجی قانون سازی کے ذریعے لائی جائے گی۔