• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان ملتان کا ملتان پریس کلب کے باہر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جس کی قیادت ڈویژنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی اور ضلعی امیر فقیر محمد افضل نقشبندی نے کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا کہ صیہونی دہشتگردی کے خلاف اقوام مسلم سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہیں، اسرائیل بڑی بے باکی سے غزہ کے مظلوموں کی نسل کشی کررہا ہے اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے، اب تک لاکھوں فلسطینی زخمی ہزاروں شہید ہوچکے ہیں، مظلوم عورتیں، بچے ، بوڑھے جوان انسانیت کی بھیگ مانگ رہے ہیں لیکن 57 اسلامی ممالک کے سربراہان اپنی عیاشیوں میں مشغول ہیں،اس موقع پر قاری محمد یونس قادری ، مفتی محمد مظہر حسین چشتی ، ملک الطاف حسین کھوکھر ، مطیع اللہ نقشبندی ، راحیل شہزاد اعوان ، نعیم حیدر عوامی سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔