ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی اور سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی بصیرت اور فہم و فراست سے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے دن رات کاوشیں کر کے ثابت کر دیا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے، موجودہ حالات میں بلاول بھٹو زرداری ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک میں سیاسی استحکام اور صحیح معنوں میں جمہوری روایات کے داعی ہیں ۔