• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیئراسٹارمر کی وزیراعظم سنگاپور سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

لندن، لوٹن ( شہزاد علی) وزیر اعظم سرکیئر سٹارمر نے گزشتہ روز دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیالات کیا۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس ترقی اور تجارت کو فروغ دینے کا ایک حقیقی موقع ہے۔وزیر اعظم سٹارمر نے اگلے سال یو کے کیریئر سٹرائیک گروپ کے پروگرام کے بارے میں وزیر اعظم وونگ کوبریفنگ دی ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنگاپور کا دورہ کرنے پر خوش ہیں۔ وزیر اعظم سٹارمر نے کہا کہ دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ دورہ اسے مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور پائیداری پر کام کو مزید تیز کرسکتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید