اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)پاکستان کسٹم سروس،بنیادی سکیل 2z1کے واجد علی ایف بی آر کے نئے ممبر کسٹم پالیسی مقرر،چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمنٹ محسن رفیق کو ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 21کے عہدیدار واجد علی ڈائریکٹر جنرل،ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کو ایف بی آر کا ممبر کسٹم پالیسی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 2716-C-1-2024کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 20کے محمد محسن رفیق چیف کلکٹریٹ آف کسٹم اپریزمنٹ سائوتھ کراچی کو واجد علی کی جگہ ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔