لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف غیرملکی دورے پر روانہ ہو گئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے قطر کے لئے روانہ ہوئے۔ حمزہ شہباز قطر میں اپنے خاندان کے ہمراہ وقت گزاریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی ایک ہفتے کے بعد وطن واپسی متوقع ہے۔