• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کو بزنس پوائنٹ آف ویو سے چلانا حکومتی کام نہیں‘ ایس ایم تنویر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر،ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خلجی،صدر محمد ایوب مریانی،سابق نگران وزیر اعلیٰ علائوالدین مری و دیگر نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو بزنس پوائنٹ آف ویو سے چلانا حکومت کا کام نہیں،بزنس کمیونٹی کوخسارے میں چلنے والےاداروں کی نجکاری کےلئے آئی پی پیز کے خلاف کئے گئے احتجاج کی طرز پر صدائے حق بلند کرنا ہوگا،ملک اور بلوچستان کے کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کے حل کےلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ میں منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غلام فاروق خلجی نے کہا کہ ہم روز اول سے یہ چاہتے تھے کہ مہم کا آغاز بلوچستان سے کیا جائے ہمیں خوشی ہے کہ اب ایسا ہو رہا ہے، ملک اور صوبے میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کےلئے بزنس کمیونٹی کو متحد ہونا ہوگا، بزنس کمیونٹی نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ آئی پی پیز کے مسئلے پر کیا ویسا ہی ہمیں خسارے میں چلنے والے 80قومی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے لئے بھی صدائے حق بلند کرنا ہوگا کیونکہ حکومت کے اس بابت اقدامات کے خلاف سیاسی جماعتیں احتجاج کی راہ اپناتی ہیں جبکہ بزنس کمیونٹی کے خلاف وہ ایسا نہیں کرتیں ۔اس موقع پر ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک بار پھر اپنے بھائیوں کے ساتھ مل بیٹھے ہیں، ہم ملک اوربلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسٹرٹیجک پوائنٹ پر ایک دوسرے کا ہر ممکن ساتھ دیں گے تاکہ زیادہ موثر انداز سے بڑھا جا سکے ہمیں ہر گز کسٹم ڈیوٹی پیڈ مال بردار گاڑیوں سے اسپیڈ منی اور رشوت قابل قبول نہیں۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے صدر محمد ایوب مریانی نے کہا کہ اس سیشن کے انعقاد کےلئے علائو الدین مری کی کاوشیں قابل قدر ہیں میں ذاتی حیثیت سےیونائٹیڈ بزنس گروپ کے ساتھ مل کر چلنے کا حامی تھا چیمبر آف کامرس کے پٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق اس گروپ کے فاؤنڈر ممبران میں سے ایک ہیں۔ سیشن سے سابق نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم اپنے بھائیوں کے درمیان موجود ہیں پہلے ہم اکیلے تھے گلے شکوے دور کر کے گلے ملنے میں ہم سب کی فلاح ہے۔آخر میں یونائیٹڈ بزنس گروپ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداروں میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا۔
کوئٹہ سے مزید