• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوچکی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (آئی این پی )ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال مزید ابتر ہوچکی ہے، بھارت نے 5اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیاجس کے بعد انسانی حقوق کی پامالیاں بڑھ گئیں۔ بھارتی حکومت انسانی حقوق سے متعلق عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرے،جابرانہ قوانین کو ختم یا تبیل کیاجائے،عالمی تنظیم نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے احترام پرزوردیا ہے ۔ تنظیم کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا،جس کے بعد سے وہاں انسانی حقوق کی صورت حال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ بھارت کو عالمی قوانین کا پاس رکھتے ہوئے جابرانہ قوانین میں ترمیم یا ان کی مکمل منسوخی کرنی چاہیے اور صحافیوں پر عائد پابندیوں کو بھی ختم کرنا چاہیے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے حکام اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (او ایچ سی ایچ آر)کے ساتھ بات چیت سے گریز کیا اور ادارے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دے رہے ہیں جبکہ ان رپورٹس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں اس امر کا ذکر بھی کیا گیا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا،جس کے بعد سے وہاں انسانی حقوق کی صورت حال مزید ابتر ہو گئی ہے۔

یورپ سے سے مزید