• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بجٹ لیبر کی معاشی میراث کی بنیادوں کی عکاسی کریگا، چانسلر

لندن، لوٹن ( شہزاد علی) چانسلر ریچل ریوز نے کہاہے کہ آئندہ بجٹ لیبر کی معاشی میراث کی بنیادوں کی عکاسی کرے گا، یہ صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، نقل و حمل اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا،اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ مالی تبدیلیوں کی مزاحمت پستی کے موجودہ راستے کی توثیق ہوگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر ریچل ریوز نے آنے والے بجٹ کو لیبر کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ لیبر کی معاشی میراث کی بنیادوں کی عکاسی کرے گا،جو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، نقل و حمل اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے متوقع ردعمل کے باوجودچانسلر ریوز نے بجٹ کو ایک اہم "قومی تجدید" کے لیے اقدام قراردیااور کہاکہ یہ اقدامات مالیاتی پالیسیوں میں ردوبدل پر منحصر ہیں، جو واضح طور پر کنزرویٹو پارٹی کے بعد کے بجٹ کی مخالفت کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگروہ ہماری مجوزہ مالی تبدیلیوں کی مزاحمت کرٰے گی تو وہ درحقیقت بنیادی طور پر زوال کے موجودہ راستے کی توثیق کرے گی ۔

یورپ سے سے مزید