• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم سیاہ، کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاج

لندن ( سعید نیازی ) کشمیر پر بھارت کے جابرانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیراہتمام 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرے کے شرکاء مارچ کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن پہنچے، یوم سیاہ کے حوالے سے منعقد احتجاج میں برطانیہ بھر سے آئے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک افراد کی بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے ۔تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی، مفتی عبدالمجید و دیگر کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر بڑی طاقتیں کشمیریوں کو آزادی دلانے میں مدد کریں، انھوں نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی کے خلاف سات دھائیوں سے بھی زائد عرصہ سے قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارت اپنے مظالم کے باوجود کشمیری کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکا ہے، دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر حل طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یورپ سے سے مزید