• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسٹرکشن، لاجسٹکس اور گوداموں کیلئے ملازمتوں کے مواقع میں معمولی اضافہ

لندن (پی اے) گزشتہ مہینے ملازمتوں کے مواقع کے اشتہارات میں معمولی اضافہ ہوا۔ نئی ریسرچ کے مطابق جن شعبوں کیلئے ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہوا، ان میں ے کنسٹرکشن، لاجسٹکس اور گوداموں کی ملازمتیں شامل ہیں ۔ جاب سائیٹ ایڈزونا کے مطابق گریجویٹس کیلئے بھی ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے لیکن ملازمتوں کے مواقع میں اگست کے مقابلے میں صرف ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مشتہر کردہ ملازمتوں کیلئے ستمبر میں تنخواہوں میں بھی معمولی اضافے کی پیشکش کی گئی، اگرچہ صرف نصف کے قریب اشتہارات میں تنخواہوں کی تفصیل دی گئی تھی لیکن ایڈزونا میں جن ملازمتوں کے اشتہار شامل تھے، ان کیلئے درخواست دینے کیلئے 35 دن کا وقت دیا گیا تھا جبکہ بعض شعبوں کیلئے، جن میں ٹیچنگ اور لیگل شعبے شامل تھے، درخواستیں اس سے بھی کم مدت میں طلب کی گئی تھیں۔ ایڈزونا کے شریک بانی کا کہنا ہے کہ مشتہر کی جانے والی ملازمتوں میں اگست کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے، جو جاب مارکیٹ کیلئے معمول کی بات ہے۔ مشتہر کی جانے والی ملازمتوں کی تنخواہوں میں کم ہی سہی لیکن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس کے ساتھ اوسط مشتہر کردہ ملازمتوں کی تنخواہوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

یورپ سے سے مزید