• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ‎چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دعوت پر روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو اسلام آباد پہنچ گئی ہیں وہ تین روزہ دورے کے دوران صدرمملکت آصف علی زرداری، وز یر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سےملاقاتیں کریں گی جبکہ آج پیرکو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سےخطاب بھی کریں گی، یہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں پارلیمانی سفارتکاری، ثقافتی روابط اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گی ، دورہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، ماٹویینکو کے دورے کی اہمیت روسی فیڈریشن اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید