اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور روس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پارلیمانی اشتراک بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کردئیے،پارلیمنٹ ہاؤس میں تقریب، روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر کی یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق سے ملاقاتیں،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم او یو پر دستخظ کیے، ویلنٹینا مٹوینیکو نےچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات بھی کی، دونوں ممالک کے ما بین سفارتی ، معاشی، تجارتی اور پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر سے ملاقات کی اور ویلنٹینا مٹوینیکو اور وفد کا خیر مقدم کیا۔